افتخار ملک 281

بین الاقوامی بدلتی صورتحال نے پاکستان کا کردار مزید اہم کردیا ہے‘ افتخار ملک، عرفان اقبال شیخ

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن) بین الاقوامی بدلتی صورتحال نے پاکستان کا کردار مزید اہم کردیا ہے، سارک کی سربراہی نے پاکستان

کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ جنوبی اشیاء میں معاشی ترقی، خوشحالی، غربت کے خاتمے اور قیام امن کے لیے ڈرائیونگ فورس کا کردار

ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار سارک چیمبر کے صدر افتخار علی ملک ، لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام

اصغر اورنائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق صدور طارق حمید، شاہد

حسن شیخ، محمد علی میاں، سابق سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر، خواجہ شاہ زیب اکرم، ذیشان خلیل اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے بھی

اس موقع پر خطاب کیا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ سارک کے ممبران ممالک کے درمیان تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کی

ضرورت ہے، یہ بہترین وقت ہے کہ سارک اراکین کے ساتھ تمام معاشی شعبوں میں مشترکہ منصوبہ سازی کی جائے۔ انہوں ن

ے کہا کہ ایگروبیسڈ ٹیکنیکل ٹریننگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ اس شعبہ میں پاکستان دیگر ممالک سے پیچھے ہے، ٹیکنیکل

ٹریننگ اور ریسرچ پاکستان کو دیگر علاقائی ممالک کے ہم پلہ لاسکتی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ جنوبی ایشیا

میں سارک چیمبر کا کردار بہت اہم ہے، سارک اراکین ممالک کی مجموعی آبادی 1.7ارب نفوس پر مشتمل ہے ، باہمی تجارت کا

فروغ سب کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دیگر اکنامک بلاکس سے تجربہ حاصل کرنا چاہیے جو باہمی

تجارت کو فروغ دیکر بھاری معاشی فائدے حاصل کررہے ہیں۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا کہ سارک

ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطے بہتر ہونے سے تجارت تیزی سے بڑھے گی۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام

اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ تجارت و سرمایہ کاری کے لیے سارک ممالک ایک دوسرے کو ترجیح دیں.

جس سے ایک دوسرے پر اعتماد بھی بڑھے گا۔ انہوں نے سارک ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط کے فروغ کی

ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھاکر سارک کی پوٹینشل سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں