کرائسٹ چرچ (ر پورٹنگ آن لائن) انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس نے دوبارہ کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس نے کرائسٹ چرچ میں اپنی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈکی ہے۔
بین اسٹوکس کے والد برین کینسر کا شکار ہیں اور آل راونڈر ان دنوں ان کے پاس وقت گزار رہے ہیں۔بین اسٹوکس کے نزدیک کرائسٹ چرچ کا گراونڈ ان کی زندگی میں خاص اہمیت رکھتاہے، اسی گراونڈ سے انہیں عالمی سطح پر کرکٹ میں نام کمانے کا موقع ملا۔