شرح سود

بینک چار روز کی تعطیلات کے بعد آج کھلیں گے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ملک بھرکے تمام بینک اور مالیاتی ادارے چار روز کی تعطیلات کے بعد آج کے روز نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے ۔ مالیاتی ادارے پاکستان ڈے کی مناسبت سے 23 مارچ کو عام تعطیل ،24 مارچ کو زکو ةکٹوتی اورہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث بند رہے ۔

آج پیر سے بینک نئے اوقات کار کے مطابق کھلیں گے جس کے مطابق پیر تا جمعرات بینک ٹائمنگ صبح 9سے سہ پہر ساڑھے 3بجے تک ہوں گے ۔ جمعتہ المبارک کو بینک صبح ساڑھے 8بجے کھلیں گے اور بغیر وقفہ کے ایک بجے تک لین دین کریں گے۔ پیر تا جمعرات دن 2سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ کیا جائے گا۔