لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث آج سے اتوار تک بند رہیں گے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بھی 31جولائی
سے 2اگست ( جمعہ تا اتوار) تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ بینکس اور مالیاتی 3اگست بروز پیر سے دوبارہ معمول کی سر گرمیاں شروع کریں گے۔
علاوہ ازیں سٹاک ایکسچینج اور ملک بھر میں چیمبرز بھی عید الاضحی کی تعطیلات کے سلسلہ میں آج ے اتوار تک بند رہیں گے.