بینک اسلامی 114

بینک اسلامی نے امریکی عدالت میں معاوضہ کا دعویٰ جیت لیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے بینک اسلامی نے سال 2018 میں پیش آنے والے سائبر کرائم کے واقعہ سے متاثرہ فریق ی حیثیت سے امریکی عدالت میں دائر معاوضے کا دعویٰ جیت کر فاتح کے طور پر ابھرا ہے ۔ یہ کامیابی نہ صرف بینک بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لیے بھی فخر کا باعث ہے ۔ اس کارروائی کا آغاز یو ایس ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کی جانب سے07 ستمبر ،2021 کو کیا گیا ، جس پر معزز عدالت نے مجرم کو 140 ماہ کی سزا سناتے ہوئے تما م متاثرہ فریقین بشمول بینک اسلامی کو مجموعی طور پر 30 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی کا حکم صادر کیا ۔دنیا بھر میں سائبر کرائم کے واقعات بڑے پیمانے پر پھیل رہے ہیں ، جس کی وجہ سے ہر سال کھربوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے ۔

بینک اسلامی نے ان غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے عمل کو یقینی بنانے اور اپنے ڈیٹا سیکیورٹی انفرااسٹرکچر کو مستحکم و مضبوط بنانے کی غرض سے گزشتہ سالوں کے دوران انتھک محنت کی ہے ۔سائبر کرائم کا یہ مقدمہ امریکہ میںشروع کیا گیا تھا،جب ایک کینیڈین نژاد نیشنل کو اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ۔بینک اسلامی نے اس مقدمہ میں اپنا دعویٰ جمع کرایا اور غیر ملکی سرزمین پر اپنے مقدمہ کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا ۔یہ کیس ایک ایسی قابل تقلید مثال ہے کہ جس کے ذریعے یہ پتہ چلتا ہے کہ فارنزکس، بین الاقوامی قوانین اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے صحیح اور جامع قانونی مہارت بیرون ملک میں بھی پاکستانی اداروں کو نہ صرف انصاف فراہم کرسکتی ہیں بلکہ ساتھ ہی مقامی ادارے کو کامیابی سے ہمکنار کرسکتی ہیں۔

اس موقع پر بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ ، “ان دنوں سائبر کرائم مالیاتی اداروں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے اور صرف یہی وہ پہلا موقع ہے جس پراس نے مسائل پیدا کئے ۔بینک اسلامی میں ہم اپنے وسائل اور تیکنیکی مہارت کی صلاحیتوں میں اضافے پر سرمایہ کاری کے ذریعے اپنے سائبر سیکیورٹی انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے اور اسے نئے سرے سے جدید طرز پر تیار کرنے کے لیے مسلسل کوشاں رہے ہیں ۔ ہم ،اپنے کسٹمرز اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ہماری خدمات اور ادارے پر کئے جانے والے اعتماد پر ، اُن کے بے حد مشکور ہیں اور ہم ان کی توقعات پر پورا اترنے کو یقینی بناتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں