لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نو اور دس محرم الحرام کی مناسبت سے تعطیلات کے باعث بینکس اور مالیاتی ادارے آج اور کل ( پیر اور منگل) بند رہیں گے۔ ہفتہ اور اتوار کے ساتھ نو اور دس محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد بینکس اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر چار روز بعد بدھ کے روز دوبارہ کھلیں گے۔
