لاہور( رپورٹنگ آن لائن )تمام بینکس اور مالیاتی ادارے آج یکم جنوری بدھ کو عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس سلسلہ میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ۔
جس کے مطابق تمام بینکس، مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکس کا عملہ یکم جنوری کو معمول کے مطابق دفاتر میں موجود ہوگا تاہم عوام سے لین دین نہیں ہوگا ۔
ایک روز کی تعطیل کے بعد تمام بینکس اور مالیاتی ادارے جمعرات کے روز دوبارہ کھلیں گے۔








