اسلام آ بد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب ترین خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب ترین خواتین کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے، افسوس کہ پروگرام میں سے لوگوں نکالنے کے لئے exclusion filters لگائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران حکومت نے اسے بنیاد بنا کر 8 لاکھ سے زائد لوگوں کو پروگرام سے نکالا، گورنمنٹ ملازمین کے نکالے جانے پر کوئی ابہام نہیں، لیکن ارجنٹ فیس پر CNIC یا پاسپورٹ بنوانا، غیر ملکی سفر، موبائل فون کا بل ایک ہزار روپے جیسے من مانے فلٹرز کے زریعئے بغیر تحقیق کے لوگ نکالے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمرہ کی ادائیگی، علاج کے لیئے سفر، ضرورت کے تحت ارجنٹ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ مستحق بھی بنوا سکتے ہیں، اس متعلق سابق حکومت نے کوئی تحقیق نہیں کی۔
شازیہ مری نے کہا کہ جن لوگوں کے کارڈ من مانے فلٹرز کی بنا اور بغیر کسی تحقیق کے بلاک کر دئیے گئے انہیں اپیل کا حق دینا ضروری ہے، لہذا کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی تو براہ مہربانی اپنا CNIC نمبر 8171 پر بی بھیج دیجیئے۔ وفاقی وزیر و چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام آپ کی جائز شکایات پر ضرور غور کرے گا۔