سائیکلسٹ

بیلجیئم کے سائیکل سوارریمکو ایونپول نے کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ اپنے نام کرلیا

رس(رپورٹنگ آن لائن)بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔ 25 سالہ ریمکو ایونپول کی یہ کرائیٹیرم ڈو ڈافین ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔

کرائیٹیرم ڈو ڈافین کا 77 واں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے شہام سور رونے سے سینٹ پیرےتک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو انفرادی ٹائم ٹرائل تھا جس کا فاصلہ 17.4 کلو میٹر پر محیط تھا۔

25 سالہ ریمکو ایونپول نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17.4کلومیٹر کا فاصلہ 20 منٹ اور50 سیکنڈز میں طے کرکے چوتھے مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 28 سالہ ڈنمارک کے سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈنے دوسری جبکہ 25 سالہ امریکی سائیکل سوار میٹیو جارجنسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ریس میں بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ یلو جرسی پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین ایک سٹیج سائیکلنگ ریس ہے جو 8 مراحل پر مشتمل ہے جس میں سائیکل سوار 1199.6 کلو میٹر کا سفر طے کرینگے۔ کرائیٹیرم ڈو ڈافین سائیکل ریس 15 جون کو اختتام پذیر ہوگی۔