منسک ( ر پورٹنگ آن لائن) تشدد کی نئی دھمکیوں کے باوجود بیلاروس میں ہزاروں افراد نے حکمران الیکسزانڈر لوکاشینکو کے خلاف ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت منسک میں مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور فوجی اہلکار موجود تھے۔ ریلی کے آغاز میں ہی سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے انتباہی فائر کیے گئے۔ انسانی حقوق کے مقامی ادارے ویسنا کے مطابق چالیس سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، جن میں صحافی بھی شامل ہیں۔ گزشتہ کئی ماہ سے بیلاروس میں ہر ویک اینڈ پر صدر لوکاشینکو کے استعفے کے لیے احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔
