جھاؤ لی جیان

بیلاروس میں عدم استحکام کی ذمہ دارغیر ملکی طاقتیں ہیں، چین

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن) چین نے بیلاروس میں پیدا ہونے والی غیر مستحکم صورت حال کے لئے غیر ملکی

طاقتوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان جھاؤ لی جیان

نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں بات چیت کرتے ہوئیکہی۔ترجمان نے بتایا کہ بیلاروس کا ایک اچھا دوست

اور معاون ہونے کے ناطے ہم وہاں عدم اطمینان اور عدم استحکام نہیں چاہتے ہیں۔