منسک(ر پورٹنگ آن لائن) مشرقی یورپ کے ملک بیلاروس میں نو اگست کے صدارتی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف
ایک بار پھر ہزاروں لوگ دارالحکومت منسک کی سڑکوں پر نکلے۔ گزشتہ روزبھی خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا
اور صدر لوکاشینکو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ چار ہفتوں سے جاری عوامی غم و غصے کی لہر میں نوجوانوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں
پر مسلسل تشدد کی اطلاعات موصول ہوئیہیں۔صدر لوکاشینکو کا اپنے مغربی ہمسایہ ممالک پر الزام ہے کہ وہ حکومت مخالف
تحریک کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔