مظاہرہ

بیلاروس میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ، صدر کے سینکڑوں ناقدین گرفتار

منسک(ر پورٹنگ آن لائن)بیلاروس میں صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز دارالحکومت منسک میں صدر لوکاشینکو کے 400 سے زائد مخالفین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان میں سے بہت سے مظاہرین کو ایک بہت بڑی عوامی احتجاجی ریلی شروع ہونے سے پہلے ہی حراست میں لے لیا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق منسک میں اس مظاہرے میں اتوار کے روز ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ جبر کے شکار افراد کی یاد میں کیا گیا تھا اور اس کا ماٹو ہیروز کا مارچ تھا۔