مشعال ملک

بیس سالہ افغان جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوا ہے، مشعال ملک

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ بیس سالہ افغان جنگ کا خاتمہ مذاکرات سے ہوا ہے۔ اپنے بیان میں مشال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا میں مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری گزشتہ 73سال سے حالت جنگ میں ہیں۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھنا ہوگا مسئلہ کشمیر کا حل بندوق سے ممکن نہیں ہے، بھارت کشمیریوں کا خون بہانا اب بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن مذاکرات کے لیے بھارت کو مجبور کرے ، کشمیریوں کا بہت خون بہایا جا چکا ہے۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیر کا واحد حل حق خودارادیت ہے، بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کو نہیں دبا سکتا ہے۔