لاہور( ر پورٹنگ آن لائن )نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہونے سے دیگر شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری پر بھی مثبت اثرات مرتب ہو ں گے ، بلا تعطل فلمیں بنیں گی تو انڈسٹری ترقی کرے گی اور شائقین دوبارہ سینما گھروں کا رخ کریں گے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ موسیقی میری زندگی کالازمی جزو بن چکی ہے اور اگر اسے میرا جنون کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا،
زندگی میں ناکامی اور کامیابی ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن برے حالات میں مایوسی کا شکار ہونے والے زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ بیرون ممالک کے دوروں میں جب مجھے پاکستان کی گلوکارہ کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے تو بڑا فخر محسوس کرتی ہوںاور میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اپنے ملک کی عزت میں اضافے کا باعث بنوں ۔