شاہ محمود قریشی

بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سے کینیڈا کے لیے نامزد پاکستانی ہائی کمشنر امیر خرم راٹھور نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خارجہ نے بطور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ امیر خرم راٹھور کی خدمات کو سراہا،وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فلاح اور مسائل کا ترجیحی بنیاد پر حل اولین ترجیح ہے، توقع ہے آپ جیسے سفارت کار کی بطور ہائی کمشنر تعیناتی معاون ثابت ہوگی، نامزد ہائی کمشنر کینیڈا امیر خرم راٹھور نے وزیر خارجہ کی ہدایات پر شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے صلاحیتیں بروئے کار لانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔