لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں۔
اتوار کو لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے مسلم لیگ (ق)امریکہ کے صدرذاکر نسیم ویگر نے ملاقات کی، ملاقات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ تارکین وطن کے حقوق اور املاک کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے، ملکی معیشت کی مضبوطی کےلئے تارکین وطن کی خدمات کوفراموش نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہماراقیمتی سرمایہ ہیں، ق لیگ نے حکومت کے ساتھ مل کر تارکین وطن کےلئے قانون سازی کی ہے،اس لئے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی بنائیںگے، ملاقات میں وفد نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان مکمل ہونے پر چوہدری پرویز الہیٰ کو مبارکباد دی۔