لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب سید طارق محمودالحسن کی ملاقات ہوئی جس میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلی عثمان بزدار نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستان کے سفیر ہیں، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔