طالبان

بیرونی مالی امداد کی تقسیم میں مرکزی کردار ادا کرناچاہتے ہیں،طالبان

کابل(رپورٹنگ آن لائن)افغان طالبان کی کوشش ہے کہ وہ بیرونی مالی امداد کی تقسیم میں مرکزی کردار ادا کریں۔غیرملکی خبررساں ادار اس تناظر میں گزشتہ برس اگست سے افغانستان کی عمل داری سنبھالے ہوئے ان جنگجوئوں نے اپنے نمائندوں اور بین الاقوامی مندوبین کی ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کی تجویز دی ہے۔

طالبان کے مطابق یہ مجوزہ کمیٹی بین الاقوامی امداد کو مستحق لوگوں تک پہنچانے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی۔ تام واضح نہیں کہ آیا اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں طالبان کے اس منصوبے سے متفق ہو جائیں گی۔ گزشتہ روز ہی عالمی ادارے نے افغانستان کے لیے پانچ بلین ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی۔