مسلسل کمی 151

بیرونی قرضوں کی ادائیگی،زرمبادلہ کے ذخائرمیں مسلسل کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)زرمبادلہ کے ذخائر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 46 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے زائد کمی واقع ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 28 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 46 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 22.08 ارب ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اس دوران مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں 46.3 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی اور دیگر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 6.35 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔مرکزی بینک کی جانب سے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی ادائیگی اور دیگر واجبات کی ادائیگی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں