لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ و ماڈل بیاخان بھی اپنی بڑی بہن لائبہ خان کے نقش قدم پر چل پڑیں،نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروادیا۔ناقدین کی طرف سے تنقید کا سامنا،
تفصیلات کے مطابق اداکارہ بیاخان نے گذشتہ روز اپنا نیم برہنہ فوٹوشوٹ کروایا جس میں انہوں نے انتہائی برہنہ لباس پہنا ہوا تھا اس فوٹو شوٹ کی بازگشت سنتے ہی شوبز ناقدین نے بیاخان کو آڑے ہاتھوں لیا ان ناقدین کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بیا خان کی بڑی بہن لائبہ خان نے بھی شہرت حاصل کرنے کے لیئے نیم برہنہ شوٹ کروائے اور فلمو ں میں آئٹم سونگ کیئے جس پر ان کی کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا مگر وہ باز نہ آئی اور اپنی روش جاری رکھی۔
ان ناقدین کا کہنا تھا کہ اب بیا خان نے بھی لائبہ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نیم برہنہ شوٹ کروایا ہے تاکہ جلد شہرت حاصل کر سکے مگر شائد وہ یہ نہیں جانتی کہ اس راہ پر چلنا خطرناک ہے اور اس شہرت کے دن بھی تھوڑے ہوتے ہیں اس تنقید پر بیاخان نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک انٹرنیشنل میگزین کے لیئے مذکورہ شوٹ کروایا ہے جس کی ڈیمانڈ یہی تھی اس میں برا ماننے اور تنقید کرنے کی کیا ضرورت ہے بیا خان کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک ایسے شوٹس کی بہت زیادہ ڈیمانڈز ہیں اور بین الاقوامی سطح پر اس کی پبلسٹی بھی زیادہ کی جاتی ہے
بیا خان نے کہاکہ مجھے کسی کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں میں صرف اپنا کام کررہی ہوں ابھی تو مجھے انٹرنیشنل برانڈز کی مذید آفرز آرہی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ ان کا یہ شوٹ بھی کافی پسندکیا جائیگا۔اداکارہ بیا خان نے مذید کہاکہ کامیابی حاصل کرنے کے لیئے سکینڈلز تو بنتے ہی ہیں اور راہ میں روڑے بھی اٹکائے جاتے ہیں مجھے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے مجھے صرف اپنی منزل کی طرف دھیان دیتے ہوئے آگے بڑھناہے۔