فواد چودھری

بہت سے لوگ 2023سے پہلے نون لیگ چھوڑ جائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نون لیگ میں شریف خاندان کے یکطرفہ فیصلوں کی وجہ سے چوہدری نثار جیسا منجھا ہوا سیاستدان پارٹی سے کنارہ کشی کر گیا ،

سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ شاہد خاقان عباسی کے تحفظات ابھی نقطہ آغازہے۔2023سے پہلے بہت لوگ پارٹی میں بادشاہی نظام کے خلاف آواز بلند کر کے انہیں چھوڑ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھی اسی صورتحال سے دوچارہے۔