سارہ خان 146

بہت خوش ہوں، میرے ڈرامہ کا اختتام بہت اچھا ہوا ، تمام مداحوں کو پسند آیا،سارہ خان

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے مداحوں کو سرپرائز دینے والے ہیں۔گزشتہ روز سارہ خان کے سْپر ہٹ ڈرامہ سیریل ‘رقصِ بسمل’ کی آخری قسط نشر کی گئی تھی جسے پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مقبولیت حاصل ہوئی۔ اس موقع پر سارہ خان نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا۔

سارہ خان نے کہا کہ ‘وہ بہت خوش ہیں کہ اْن کے ڈرامہ کا اختتام بہت اچھا ہوا اور تمام مداحوں کو پسند آیا’۔اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘میری اور فلک کی طرف سے ہماری شادی کی پہلی سالگرہ پر ہمارے مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘ہم اپنے مداحوں کو یہ سرپرائز دینے کے لیے بہت پْرجوش ہیں اور ہمیں اْمید ہے کہ آپ بھی خوش ہوں گے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں