واشنگٹن(ر پورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ بہتر محسوس کررہا ہوں،اور اسپتال سے گھر پہنچ گیا ہوں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنے اوپر سوار نہ کریں، میں اتنا ہی بہتر محسوس کررہا ہوں جتنا آج سے بیس سال پہلے کیا کرتا تھا۔دوسری جانب وائٹ ہاوس ڈاکٹر نے کہا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاوس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کو لاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔
