Un-Fedڈیٹا 384

بہاولپور میں Un-Fedڈیٹاکی آڑ میں سینکڑوں گاڑیوں کی بوگس فیڈنگ۔ڈائیریکٹر کی ڈی جی کو رپورٹ

شہباز اکمل جندران۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ملتان اور فیصل آباد ڈائریکٹوریٹس کے بعد بہاولپور میں بھی ان فیڈ گاڑیوں کی فیڈنگ کی آڑ میں نان کسٹم، چوری شدہ اور ٹمپرڈ گاڑیوں کو ریگولرائزڈ کرنے کا سکینڈل سامنے آ گیا ہے۔
 Un-Fedڈیٹا
ڈائیریکٹر ایکسائز بہاولپور جام سراج نے جعلسازی کی اس بڑی واردات کی رپورٹ ڈی جی ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کردی ہے۔

ڈائریکٹر بہاولپور جام سراج کی طرف سے کی جانے والی انکوائری میں ثابت ہوا ہے کہ موٹر برانچ بہاولپور میں مجموعی طورپر 119 گاڑیوں کا ڈیٹا فیڈ کیا گیا۔جن میں سے 54 گاڑیوں کا ڈیٹا فیڈ کرنے کے بعد کمپوٹر سے ہسٹری بھی غائب کر دی گئی ہے۔ ان گاڑیوں کی لینڈ کروزرز، ٹرک، بسیں، مہنگی کاریں اور اسی نوعیت کی دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔
 Un-Fedڈیٹا
اس سلسلے میں ابتدائی انکوائری کے دوران ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد آصف نے تسلیم کیا کہ 119 گاڑیوں میں سے 63 گاڑیوں کا ڈیٹا اس نے فیڈ کیا ہے لیکن 54 گاڑیوں کا ڈیٹا فیڈ تو اسی کے لاگ ان سے ہوا ہے لیکن اس نے فیڈنگ نہیں کی اور سسٹم میں ان 54 گاڑیوں کی فیڈنگ کی ہسٹری بھی ظاہر نہیں ہورہی۔
 Un-Fedڈیٹا
ابتدائی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بہاولپور جام سراج نے ڈی ای او محمد آصف ، ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر محمد فہیم، انسپکٹر رفاقت فاروق، اے ای ٹی او ملک معراج، اور ایم آر اے احمد نواز خان کے خلاف مزید کار روائی کے لئے رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صالحہ سعید کو ارسال کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں