بہاولپور موٹر برانچ میں فراڈ، امپورٹڈ گاڑیوں کی آڑ میں سمگل شدہ رجسٹرڈ کر ڈالیں۔ای ٹی او سے وضاحت طلب

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بہاولپور میں ایمنسٹی سکیم اور دیگر تکنیکی طریقوں سے سمگل شدہ گاڑیوں کو بوگس ویری فکیشن اور بوگس دستاویزات کی مدد سے رجسٹرڈ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلسازی سامنے آنے پر ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن بہاولپور جام سراج نے ای ٹی او موٹر رجسٹریشن بہاولپور سے جواب طلبی کرلی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کسٹمز حکام نے بہاولپور موٹر برانچ میں بوگس دستاویزات پررجسٹرڈ کی جانے والی گاڑی نمبر BR-14-662اور گاڑی نمبر BR-14-928 سمیت دیگر سمگل شدہ گاڑیاں پکڑ کر نہ صرف نیلام کر دی ہیں۔بلکہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کو تحریری طور پر مطلع بھی کر دیا ہے۔تاہم موٹر برانچ بہاولپور نے ایسی گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ میں کینسل کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ان ایکسائز ٹیکسیشن کے ریکارڈ میں ایسی گاڑیوں اب بھی موجود ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بہاولپور جام سراج کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعلقہ ای ٹی او سے وضاحت طلب کرلی ہے اور معاملہ ڈائیریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ کو بھجوا دیا ہے۔