بلاول بھٹو زرداری

بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی کوشش تشویشناک ہے، بلاول

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی کوشش تشویش ناک ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم ناکام بنا دیئے ہیں،پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں بے نقاب بھی کیا ہے۔چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبدوز کی دخل اندازی کے واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہو چکا ہے ،جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی دشمن کے لیے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔