وزیردفاع

بھارت کی نیت خراب ہے،وزیردفاع

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بہت کوشش کی لیکن بھارت کی نیت خراب ہے۔ اپنے ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم لڑائی کرنا نہیں چاہتے بلکہ کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بیرونی اور اندرونی خطرات والی کوئی بات نہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا یہ چیزیں ہوتی رہیں گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن کا کوئی دبا نہیں، بجٹ اتفاق رائے سے پاس ہوگا۔