لتا منگیشکر کی موت 168

بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں کا اظہار افسوس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر پاکستانی سیاستدانوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے،

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لتا منگیشکر کی موت کو موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ قرار دیتے ہوئے کہا لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے،

جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکار سے محروم ہوگئی جس نے اپنی سریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا۔ میری نسل کے لوگ ان کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں