اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلائو کیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔
ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین نے کہا کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کرونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، ہندوستان کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، #DeltaVariant کے پھیلاؤ کیخلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم وکرم پر ہے۔