ترجمان دفتر خارجہ

بھارت کوکشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینا عالمی قراردادوں کے منافی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی معاملہ قرار دینا عالمی قراردادوں کے منافی ہے۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک چین اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے خود ساختہ دعوؤں کی کوئی بنیاد نہیں جھوٹے بھارتی دعوے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے ۔ پاکستان سی پیک پر بھارتی پروپیگنڈے کو بھی مسترد کرتا ہے ۔ بھارتی پروپیگنڈا دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔