علی امین گنڈاپور 236

بھارت کسی صورت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو دبا نہیں سکتا‘ علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کیلئے ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں‘بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے‘بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ کے فورم پر لے کر گیا تھا‘ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی بجائے ان کی دھجیاں اڑا رہا ہے‘اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاس کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ ۔

وفاقی وزیر امور علی امین خان گنڈاپور نے یوم حق خودارادیت کشمیر کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج کشمیریوں کی حق خودارادیت کی قرارداد کو منظور ہوئے 73 سال گزر چکے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ کے فورم پر لے کر گیا تھا، بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی بجائے ان کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے لیے ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ہیں۔

وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کی جا رہی ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کسی صورت میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے جذبے کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے پاس کی گئی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں