سرینگر (رپورٹنگ آن لائن)بھارت کا مقبوضہ کشمیر کو اسرائیل ماڈل پر بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا،منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی طور پر ہندوؤں کو آباد کیا جائے گا بھارتی سیاسی مبصر آنند رنگناتھن کا کہنا ہیکہ کشمیر تنازعہ کا حل اسرائیل جیسا ماڈل ہے،اسرائیل نے اپنے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سب کچھ کیا
بھارتی حکومت کے اقدام سے کشمیر میں ہندوؤں کی نسل کشی روکے گی۔نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے نے آنند رنگناتھن کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔2019 میں اسرائیلی ماڈل کی خبرسامنے آنے پر بھارت میں غم و غصے کی لہرپھیل گئی تھی۔