وزیرخارجہ

بھارت کا رویہ خطے کے امن کو دا پر لگارہا ہے، وزیرخارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کو دا پر لگارہا ہے اور بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں۔

بدھ کو ایک بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر میں ماسکو روانہ ہورہا ہوں جہاں کل جمعرات کو روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات طے ہے، روس سے لانگ ٹرم تعلقات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، انرجی سیکٹر میں روس سے باہمی تعاون پر بھی بات ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت 2 طرفہ گفتگو کے لیے تیار نہیں ہے، کیونکہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کمزور ہے، بھارت کی چین کے ساتھ بھی گفتگو حتمی نیتجے پر نہیں بڑھ رہی، بھارت کا رویہ خطے کے امن کو دا پر لگارہا ہے اور بھارت ہندوتوا سوچ سے باہر نکلنے کو تیار نہیں ہے۔