خواجہ آصف 22

بھارت پر فتح، سعودیہ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ،خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی، دفاعی اور عالمی سطح پر پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت پر فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک-امریکا تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، 2025کامیابیوں سے بھرپور سال ہے اور ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں