کرتار پور راہداری 160

بھارت نے کرتار پور راہداری سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارت نے کرتار پور راہداری کے ذریعے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔دربار صاحب کرتار پور میں بابا گورو نانک کی برسی کے دوسرے روز بھی سکھ یاتریوں کی آمد جاری رہی، پہلی بار نگر کیرتن جلوس کیلئے خصوصی نئی بس تیار کی گئی ہے جس میں لائوڈ اسپیکر اور دیگر سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔

صدر پربندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ کے مطابق پہر نگر کیرتن بس میں پالکی رکھ کر یاتری جلوس کی شکل میں زیرو پوائنٹ بارڈر ٹرمینل تک جائیں گے، جہاں سرحد پار بھارتی یاتری بھی ڈیرہ بابا نانک سے نگر کیرتن جلوس کی رسومات میں شرکت کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں