کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو روک کر دنیا کو کشمیر کی حقیقی صورتحال بتا دی ہے،کشمیر پریمیر لیگ کے انعقاد سے پہلے ہی اس کا مقصد پورا ہو گیا۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کشمیر پریمیر لیگ کیخلاف بھارتی سازش پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو روک کر دنیا کو کشمیر کی حقیقی صورتحال بتا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے انعقاد سے پہلے ہی اس کا مقصد پورا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج ساری دنیا کے پی ایل اور کشمیر کی بات کر رہی ہے۔