فواد چوہدری

بھارت میں پاکستان کی نسبت مہنگائی کا ریشو زیادہ ہے، ،دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں پاکستان کی نسبت مہنگائی کا ریشو زیادہ ہے، مہنگائی ہے لیکن دنیا کی نسبت پاکستان میں کم ہے۔

ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ دنیاکی نسبت پاکستان میں معاشی حالات بہترہیں، فنانس بل کے ذریعے عوام متاثرنہیں ہونگے،ٹیکسزکابوجھ نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پور ے خطے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے،مشکلات ہیں تسلیم کرتاہوں تاہم آئندہ5ماہ میں قیمتیں کم ہونگی، جوچیزیں بیرون ملک سیلائی جارہی ہیں ان کی قیمتیں بڑھی ہیں، عالمی سطح پرمہنگائی ہے بہت سی چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے تاہم ہم بہت چیزیں درآمدکرتے ہیں، توقع ہے عالمی مارکیٹ میں تیل اورگیس کی قیمتیں کم ہوں گی،عالمی سطح پرقیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان کوبھی فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں طے کرنے سے متعلق پیٹرن تبدیل کرناہوگا، قیمتیں کم ہوتی ہیں توخبرلگتی نہیں بڑھ جاتی ہیں توہیڈلائن ہوتی ہے، اوگراایک آزاداتھارٹی ہے اورعالمی صورتحال دیکھ کرتجاویزدیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاناتواپوزیشن بتادے متبادل کیاہوسکتاہے، اپوزیشن صرف احتجاج نہ کرے مثبت تجاویزہیں توہمیں دے، روپے کی قدرمستحکم رکھنے کیلئے (ن) لیگ نے7ارب ڈالرلگادیئے تھے،پاکستان کی ہی نہیں پوری دنیامیں کرنسی کی قدرگری ہے، اپوزیشن والے صرف تنقیدکرتے ہیں ان کے پاس مسئلے کاحل نہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ فنانس بل کوجنوری کے دوسرے یاتیسرے ہفتے میں منظورکرالیں گے، فنانس بل جنوری میں منظورہوتاہے توڈالرکی قدرمزیدگریگی۔