وزیر اعظم

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اجلاس پر مودی حکومت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انتہا پسند ہندو توا کی طرف سے بھارت میں اقلیتوں بالخصوص 20کروڑ مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اجلاس ہوا، گزشتہ ماہ ہونے والے اجلاس پر مودی حکومت کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے اقدامات کرے