کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بالی وڈ سے فلم کی پیشکش کا انکشاف کیا ہے۔سوشل میڈیا پر جنت مرزا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بالی وڈ فلم کی پیشکش اور پھر انکار کے حوالے سے بتایا۔وائرل کلپ میں میزبان کے سوال پر جنت مرزا نے بتایا کہ مجھے یش خان نے بالی وڈ فلم کی آفر کی تھی، یش نے مجھے بتایا کہ آفر بالی وڈ اداکار کارتک کے ساتھ مرکزی کردار کی تھی لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں بھارت جاکر کام نہیں کرنا چاہتی، میں بھارت کبھی بھی نہیں جانا چاہتی۔
جنت نے بھارت میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی کہ اول تو والدین نہیں مانیں گے اور دوسرا پھر میرا اپنا دل بھی بھارت جاکر کام کرنے کیلئے نہیں مانتا۔ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستانی ڈراموں’ پری زاد’ اور ‘ہم کہاں کے سچے تھے ‘ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن زیادہ تر جاپان میں رہنے کی وجہ سے انہوں نے ان ڈراموں میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، بعد ازاں انہیں ان ڈراموں کی مقبولیت دیکھ کر افسوس بھی ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کے متعدد اداکار بالی وڈ فلم کی پیشکش کے باوجود بھارت میں کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔