یوسف رضا گیلانی 139

بھارت تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے تو 5 اگست کا اقدام واپس لے‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر کے حل تک امن ممکن نہیں‘بھارت کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کررہاہے‘بھارت تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے تو 5 اگست کا اقدام واپس لے‘مسئلہ کشمیرکوکشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کیاجائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت تعلقات بحال کرنا چاہتا ہے تو 5 اگست کااقدام واپس لے۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکوکشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کیاجائے، بھارت کشمیرمیں آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کررہاہے، ہمارے کارکن دنیا میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ کشمیری عوام کو یقین دلاتا ہوں ہمیشہ ان کےساتھ کھڑےرہیں گے، پیپلز پارٹی کشمیریوں کےساتھ یکجہتی کررہی ہے، بھارت کشمیریوں پر 7 دہائیوں سے ظلم کرتا آرہا ہے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہاکہ بھارت کا تشدد خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے، پنجگور میں آرمڈ فورسز پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں