ترجمان دفترخارجہ

بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے،پاکستان 5اگست کے بھارتی اقدام کو مسترد کر چکا ہے، کشمیریوں کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

جمعرات کو ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آل پارٹیز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان 5اگست کے بھارتی اقدام کو مسترد کر چکا ہے،کشمیری بھی ان اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، کشمیریوں کا محاصرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے