علی امین گنڈاپور

بھارت انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کم نہیں کر سکا، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ بھارت انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کم نہیں کر سکا۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ایل او سی کے دونوں اطراف کے کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا یا۔ انہوںنے کہاکہ لاکھوں کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگ کے بھارت کس حیثیت سے یوم آزادی منا یا۔

انہوںنے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے بھارتی نام نہاد جمہوریت اور سیکولرزم کا پردہ چاک ہو چکا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے ، کشمیروں نے 14 اگست کو یوم آزادی منا کر پاکستان سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ۔

انہوںنے کہاکہ غیور اور بہادر کشمیری عوام اپنے شہدا کو سبز ہلالی پرچم میں سپردِ خاک کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آٹھ لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی میں کشمیری نوجوان پاکستان کا پرچم لہراتے ہیں، بھارت انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کم نہیں کر سکا