حافظ طاہر اشرفی

بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا، بھارت کی افغانستان میں تربیت یافتہ فوج ریت کی دیوار ثابت ہوئی ،جو لوگ کابل میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے تھے انہیں ان کی اپنی زمین نے قبول نہ کیا،پیر کواسلام آباد کے نجی مال میں غلاف کعبہ اور نبی آخر الزماں حضرت محمد کے زیر استعمال رہنے والے تبرکات کی نمائش کے موقع پر شرکا ءتبرکات کی زیارت سے فیضیاب ہوئے اور اس کاوش کو بھر پور سراہا.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر اشرفی نے بھی تبرکات کی زیارت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا پاکستان کا حرمین الشریفین سے گہرا رشتہ ہے حرمین کا دفاع پاکستان کا دفاع اور پاکستان کا دفاع حرمین کا دفاع ہے ،حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ گذشتہ چند برس سے ملت اسلامیہ سے تعلقات بہتر بنانا خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے،

اکتوبر میں سعودی عرب میں گرین کانفرنس میں پاکستان شریک ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے 80ہزار افرادنے دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دیں، بھارت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا تھا ،بھارت کی افغانستان میں تربیت یافتہ فوج ریت کی دیوار ثابت ہوئی، طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جو لوگ کابل میں پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے تھے انہیں ان کی اپنی زمین نے قبول نہ کیا۔