امریکی وزیرخارجہ

بھارت اب چین پر انحصار کم کردے،امریکی وزیرخارجہ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مواصلات اور ادویات سمیت دیگر اشیا کے حوالے سے چین پر انحصار کم کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو نے امریکا ، بھارت بزنس کونسل میں بھارت کی آن لائن آئیڈیاز سمٹ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس ایک موقع ہے کہ وہ چینی درآمدات کو تبدیل کریے اور مواصلات، ادویات اور دیگر اشیا کے لیے چینی کمپنیوں پر انحصار کم کرے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اس پوزیشن میں ہے کیونکہ اس نے امریکا سمیت دنیا بھر میں دیگر ممالک کا اعتماد حاصل کرلیا ہے۔پومپیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ تصادم پیپلز لیبریشن آرمی(پی ایل اے)نے شروع کیا تھا اوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی)کے ناقابل قبول رویے کی تازہ مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کبھی بھی بھارت کی سیکیورٹی پر زیادہ معاون نہیں رہا لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی میں بھارت بھی ایک اہم شراکت دار اور بنیادی ستون ہے۔