زلفی بخاری

بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات، زلفی بخاری کا شاہد خاقان عباسی سے وضاحت کا مطالبہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) معاون خصوصی زلفی بخاری نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات سے متعلق وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بھارتی کمپنیوں کےساتھ مبینہ تعلقات سامنے آنے کے بعد معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی پر وگرام کاکلپ شیئر کرتے ہوئے شاہد خاقان سےوضاحت کامطالبہ کر دیا۔

زلفی بخاری نے کہا ن لیگ کی بڑی لوٹ مار کرنیوالوں کونوازنےکی روایت رہی ہے، شاہدخاقان بتائیں بھارتی کمپنیوں کیساتھ ان کا کیا کاروبار تھا؟ شاہد خاقان بتائیں کیسےانہیں وزیر اعظم بننے کا صلہ ملا؟