بھارتی کسانوں 146

بھارتی کسانوں کا ا حتجاج جاری،، پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان

نئی دہلی(ر پورٹنگ آن لائن)بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 108 روز ہو گئے، کاشت کاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان کر دیا۔ دہلی کے اردگرد بارڈر پر مظاہرین نے مستقل گھر بنانا شروع کر دیئے۔غیرملکی خبررسا ںادارے کے مطابق کسانوں کے ارادے بھی پکے اور اب مکان بھی پکے کر لیے۔ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج کسانوں کے ارادے بھی پختہ،مظاہرین نے دہلی کے اردگرد بارڈر پر مستقل گھر بنانا شروع کردیئے۔ کسانوں کی جانب سے موسمی حالات سے بچنے کیلئے انتظام کیا جارہا ہے۔کسان رہنمائو ں نے ریاستی الیکشن میں مودی کا گھمنڈ توڑنے کے مختلف ریاستوں کے دورے بھی شروع کر دیئے۔ کاشتکاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کیباہر منڈی لگانے کا اعلان بھی کیا ۔ پنجاب، ہریانہ میں ہونے والے کاشتکاروں کے جلسوں میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔کارکنوں کا کہنا تھا کہ مذاکرات ضرور کریں گے لیکن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں