آئی پی ایل

بھارتی کرکٹ بورڈ کا آئی پی ایل متحدہ عرب امارات میں کرانے کا اعلان

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہوتے ہی بھارت نے متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کرانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل کا کہنا ہے کہا کہ اگلی میٹنگ میں تفصیلات طے کی جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے سات نومبر تک کرانے کی تجویز ہے۔مجموعی طور پر ساٹھ میچ ہوں گے۔دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے التوا کے بعد براڈ کاسٹرز 26 ستمبر سے آٹھ نومبر تک آئی پی ایل کرانے کی متوقع بی سی سی آئی پلاننگ سے خوش نہیں کیونکہ 44 روز میں 60 میچوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق فرنچائزز حکام کے علاوہ براڈ کاسٹنگ ادارہ چاہتا ہے کہ دیوالی کے تہوار کے باعث ٹورنامنٹ کو ایک ہفتے تک آگے بڑھا دیا جائے ۔