بھارتی کرکٹ بورڈ 169

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا

نئی دہلی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی20 ورلڈ کپ سے متعلق ہنگامی اجلاس 29 مئی کو طلب کر لیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت میں کووڈ 19 کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں آئی سی سی کے عبوری چیف ایگیزیکٹیو آفیسر (سی ای او) نے کہا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پلان کے مطابق بھارت میں ہو گا، ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے پاس متبادل پلان بھی موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور سلسلے میں کام کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں