طلال چوہدری 15

بھارتی پراکسی کو اسی طرح جواب ملے گا، طلال چودھری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے افغان طالبان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان جب تک بھارتی پراکسی بنا رہے گا، اسے اسی طرح کا جواب ملے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ایک ایک جوان کی شہادت کا جواب کس طرح دیتا ہے، انہیں بتائیں گے۔طلال چودھری نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل افغانستان کو استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان پاکستان کے ساتھ پْرامن اور اچھے تعلقات نہیں رکھے گا تو نہ افغانستان خودمختار اور نہ خوش حال رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں